کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کے تار سے الجھ کر نوجوان ہلاک

کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کے تار سے الجھ کر نوجوان ہلاک

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوسف عارفانی گوٹھ میں گھر کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کے تار سے الجھنے والا نوجوان شدید کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 14سالہ سمیر کے نام سے ہوئی اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ لطیف عامر رفیق نے بتایا کہ متوفی نوجوان گھر کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کی تاروں میں الجھ گیا تھا اور شدید کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر