کراچی، سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی،4 ملزمان گرفتار

  کراچی، سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی،4 ملزمان گرفتار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کورونا وائرس کے پیش نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک ذخیرہ اندوزی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک ذخیرہ اندوزی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد سرجیکل ماسک برآمد کئے گئے ہیں، ملزم فیضان،عثمان،نعیم اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر گارڈن پولیس نے کارروائی کے دوران 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر