کراچی، کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

کراچی، کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، کورنگی سے ساؤتھ افریقا اور انڈین نیٹ ورک چلانے والا ایم کیو ایم لندن کا اہم دہشت گرد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اداروں نے انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کے علاقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے خطرناک دہشت گرد عادل انصاری عرف جمی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ حراست میں لیا جانے والا دہشت گرد ساؤتھ افریقا اور انڈین نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم عادل انصاری عرف جمی کی گرفتاری حیدر علی کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی، ملزم سے کورنگی سے ڈمپ اسلحہ کی برآمدگی اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا دہشت گرد کورنگی کے خطرناک دہشت گرد رئیس مما کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو لیڈ کرتا تھا تاہم ملزم سے مزید انتہائی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر