کراچی کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمن

  کراچی کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پاکستان کا دل ہے لیکن میگا سٹی کہلانے والے کراچی کی شناخت اب کچرے اور گندگی کے ڈھیر، ٹوٹی سڑکیں اور اجڑے پارک بن گئے ہیں،عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہے،وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی قیادت کی کھینچا تانیوں اور نا اہلیوں سے دوکروڑ کی آبادی کا شہر مسائلستان بن گیاہے، شہر کراچی کو مئیر عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خاں جیسی دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جو شہر کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،نعمت اللہ خان کا دور کراچی کی تعمیر و ترقی کا مثالی دور تھا، ہمارا عزم ہے کہ نعمت اللہ خان کے شہر کراچی کو دوبارہ بحال کریں گے،شہر کو سرسبز و شاداب اور روشنی کا شہر بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سمن آبادبلاک 18 خان گرانڈ میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام گو گرین شجرکاری مہم میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرمرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل، امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ، صدر کراچی ہاشم یوسف ابدالی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمر احمد،پیش امام جامع مسجد عمر، سابق کوآرڈینٹر وزیر اعلی سندھ فرید انصاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے اشعر علی، چیئرمین یوسی 27 محمد یونس، ایس ایچ او سمن آباد عبدالحسیب شیخ،صدر جے آئی یوتھ عمیر احمد،چیئرمین پبلک ایڈ کمیٹی یوسی 27 شعیب فیاض،سماجی شخصیت یوسی27 محمد شکورمعاذ احمد،فیصل شیخ،جنرل کونسلر قالود خان، سید محمداقبال سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا،گو گرین شجر کاری مہم میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیرگوندل نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، باشعور اورصالح نوجوان ملک و قوم کی بقا کی ضمانت ہیں