کتاب ”کرنٹ کرونیکلس“ کی تقریب اجراء کا انعقاد

کتاب ”کرنٹ کرونیکلس“ کی تقریب اجراء کا انعقاد

  



کراچی (پ ر)آرٹس کونسل کراچی میں معروف دانشور مرزا شاہنواز آغا کی پاکستان کی معیشت کے بارے میں غیر جانبدارانہ اور تحقیقی مضامین جن میں مسائل کا حل بھی پیش کیا گیا ہے پر مشتمل کتاب ”کرنٹ کرونیکلس“ کی تقریب اجراء سے منعقد ہوئی۔ معروف معاشی تجزیہ کار قیصر بنگالی، کاظم سعید، ڈاکٹر نوشین وصی، طلعت شبیر اور شہزاد امجد نے اظہار کرتے ہوئے مرزا شاہنواز آغا کی کتاب کو ایک ہم دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کونبھایا ہے۔ انہوں نے ساری زندگی جدوجہد میں گذاری ہے اور ایک کامیاب انسان بنے اور اب لوگوں کو بھی کامیاب انسان بنانا چاہتے ہیں کچھ کرنے کا کرب ان کی کتاب کے اندر موجود ہے۔ انہوں نے پہلے مشکل معاملات کو سمجھا اور پھر لکھا یہ حکمرانوں کے لئے ایک گائیڈ لائن ہے جو لوگ ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اگر وہ اسے پڑھ لیتے تو اب تک تبدیلی آجاتی یہ ایک دردمند پاکستان کی آواز ہے۔ مقررین نے کہا کہ جو قومیں معاشی طور پر خوشحال نہیں ہوتیں وہ بین الاقوامی قوموں میں اچھی نظر سے نہیں دیکھی جائیں۔ مرزا شاہنواز آغا نے معاشی ترقی کے لئے چار بنیادی اسباب کو موضوع بنایا ہے۔ (۱)۔اکنامی کی موضوں اور مثبت پالیسی کا نہ ہونا، (۲)۔اہل سیاست کی غیر سنجیدگی، (۳)۔سوسائٹی میں کشمکش اور انتشار، (۴)۔تعلیمی بدحالی، ڈاکٹر نوشین وصی کے تجزیے کے مطابق مصنف نے اصلاح احوال کے لئے تین پہلوؤں پر توجہ دلائی ہے۔ (۱)۔لینڈ ریفارم جامع اور مربوط اصلاحات، (۲)۔نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل جو معاشی، زرعی، تعلیمی اصلاحات کے لئے قانون سازی کرے۔ (۳)۔ریاستی اداروں کے بنیادی ڈھانچوں میں مثبت تبدیلی، مقررین نے ارباب حل وعقد سے کہا کہ وہ مصنف کے اٹھائے گئے سوالوں پر سنجیدگی سے غور کریں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ارباب دانش نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر