سندھ ہائیکورٹ میں منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی سزا برقرار

  سندھ ہائیکورٹ میں منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی سزا برقرار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجرم کو 2013 میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، مجرم سنگین اور ناقابل معافی جرم میں ملوث ہے، سزا کالعدم قرار نہیں دی جاسکتی۔اس موقع پر کیس کے پراسیکیوٹر حبیب احمد نے بتایا کہ مجرم سیب کی پیٹیوں میں ہیروئن اسمگل کررہا تھا، جبکہ اس کا ساتھی سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد تاحال مفرور ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر