اعجاز جکھرانی پر 26مارچ کو فرد جرم عائد ہوگی

اعجاز جکھرانی پر 26مارچ کو فرد جرم عائد ہوگی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد جات کیس میں اعجاز جکھرانی سمیت 5 ملزمان پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔سکھر کی احتساب عدالت میں اعجاز جکھرانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران اعجاز جکھرانی سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئیں، اعجاز جکھرانی سمیت 5 ملزمان پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔واضح رہے کہ اعجاز جکھرانی سمیت 5 ملزمان پر 74 کروڑ روپے کرپشن کا ریفرنس دائر ہے، ریفرنس میں اعجاز جکھرانی، عباس جکھرانی، رزاق بہرانی اور خاتون لبنی شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر