اعجاز شاہ سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

اعجاز شاہ سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

  



اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیئی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور کے معاملات کو زیر غور لایا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ عالمی امن کے لئے فلسطین میں امن کا قیام بے حد ضروری ہے۔فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان نے عالمی طور پر امن کا پیغام دیا۔ کشمیر اور دیگر مسائل پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ امن کے سلسلے میں پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی امور کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔ فلسطینی سفیر نے وزیر داخلہ سے مثبت جواب اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اعجاز شاہ

مزید : صفحہ اول