نیب سکھر کا کارنامہ، خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو بھی تفتیش کیلئے طلب کر لیا، نوٹس جاری
سکھر(آئی این پی) نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کیس میں ان کے مرحوم بھائی کو بھی طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو 3 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کرچکے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے اب شاہ اسپننگ ملزلمٹیڈ کی تحقیقات کیلئے طلب کیاگیا ہے۔
نیب سکھر