سعودی حکومت نے ہزار 20اضافی کوٹہ کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

    سعودی حکومت نے ہزار 20اضافی کوٹہ کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے حج 2020ء کے لیے اضافی کوٹہ کے لیے پاکستان کی درخواست منظور کر لی 20ہزار کو ٹہ رواں ہفتے ملنے کا امکان پرائیویٹ سکیم کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر ہوپ نے 20ہزار اضافی کوٹہ پرائیویٹ سکیم کو دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے حکومت 2013ء میں ہوپ اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاٹا گیا کوٹہ بحال کیا جائے سعودی حکومت نے حج 2020ء کا ایم یو سائن گزشتہ سال کے کوٹہ کے مطابق کیا تھا جو ایک لاکھ 79ہزار 260ہے گزشتہ سال کا اضافی کوٹہ حج 2020ء میں شامل نہیں کیاگیا تھا جس پر وزارت نے سعودی حکومت کو 20ہزار اضافی کوٹہ دینے کی درخواست کی تھی۔معلوم ہوا ہے سعودی وزارت الحج نے 20ہزار کوٹہ دینے کی منظوری دے دی ہے جورواں ہفتہ جاری ہوجائے گا۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر