نیب نے سابق چیئرمین سٹیل ملز آفتاب شیخ کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

      نیب نے سابق چیئرمین سٹیل ملز آفتاب شیخ کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیا

  



کراچی(آئی این پی) نیب نے اسٹیل ملز میگا کرپشن کیس میں بری ہونے والے سابق چیئرمین اسٹیل ملز کی بریت کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ معین آفتاب شیخ اور ثمین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا،معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا اس کے علاوہ سابق چیئرمین اسٹیل ملزنے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا تھا۔نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز میگا کرپشن کیس میں ملزمان نے قومی خزانے کو نوے کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا،معاملے پر اینٹی کرپشن نے دوہزار دس میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں اور سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نیب

مزید : صفحہ آخر