عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں، مراد علی شاہ

  عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے بہترین اقدامات کئے جائیں، مراد علی شاہ

  



کراچی(آئی این پی) وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے،پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں چارج سنبھالنے سے قبل آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو صوبے میں امن امان کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن وامان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئے پریشانی کی بجائے تحفظ کا باعث ہو۔اس موقع پرآئی جی سندھ نے وزیراعلی کو صوبے میں امن امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر