حکومت عوام کو دھوکہ دینے میں پہلے نمبر پر آچکی،مولا بخش چانڈیو

        حکومت عوام کو دھوکہ دینے میں پہلے نمبر پر آچکی،مولا بخش چانڈیو

  



چنیوٹ(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرو مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مو جودہ حکومت عوام کو دھوکہ دینے میں پہلے نمبر پر آچکی ہے،مہنگائی بیروزگاری نئے پاکستان کی عوام کو دیا جانے والا عظیم تحفہ ہے، نوکریوں اور گھروں کا جھانسہ دیکر نیا پاکستان تعمیر کرنے والے بے نقاب ہوچکے، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاریاں کرکے سیاسی انتقام کی بنیاد رکھی گئی ہے،نیا پاکستان پرانے پاکستان سے بہت زیادہ کروڑوں عوام کے حقوق کا قاتل نکلا ہے۔ پیر کو چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہاکہ سندھ کی ترقی پر تنقید کرنے والے اپنے شہریوں کی حالت دیکھیں اسلام آباد کے قریبی آبادیوں میں پانی میسر نہیں آکر تھرپارکر دیکھیں، چیلنج کرتا ہوں، وہاں کی ترقی آکر دیکھیں سندھ میں دل کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ مولابخش نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آج تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، بونے بونے چھوٹی کھوپڑیوں والے لوگ آپ کے گرد جمع ہیں، خان کے عجیب و غریب احکامات کی وجہ سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ نیا پاکستان پرانے پاکستان سے بہت زیادہ کروڑوں عوام کے حقوق کا قاتل نکلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ او بابا میں چنیوٹ میں کنہ کھانے آیا ہوں سوچا نئے پاکستان کی تعریف بھی کرتا جاؤں۔

چانڈیو

مزید : صفحہ آخر