بھارت میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، تعداد پانچ ہوگئی

  بھارت میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، تعداد پانچ ہوگئی

  



نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد کیسز کی تعدادپانچ ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے دونوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نئی دہلی اور ایک تلنگانا میں سامنے آیا جب کہ دونوں مریضوں کی حالت بہتر ہے، اور دونوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وائرس کے شکار نئی دہلی کے شہری نے حال ہی میں اٹلی اور تلنگانا کے شہر ی نے دبئی کا سفر کیا تھا۔بھارتی وزیر صحت نے بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 3 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جب کہ 2 مریض زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس سے قبل کورونا وائرس کے تین کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے تینوں مریضوں کا تعلق کیرالا سے تھا جو چینی شہر ووہان سے واپس آئے تھے تاہم اب تینوں مریض اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بھارت

مزید : صفحہ آخر