سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 2کھرب 7ارب سے زائد کی سرمایہ کاری
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے شدید مندی کے بعد پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں 1312.68 پوائنٹس کی ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس کی 38ہزار،39ہزار کی نفسیاتی حد یں بحال ہوگئیں اور انڈیکس 39296.30پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ82.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب7ارب78کروڑ74لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6.46فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہو اجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس38ہزار اور 39ہزار کی نفسیاتی حدوں کو بحال کرتے ہوئے 39362پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔ گزشتہ روز371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے306کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ48 میں کمی جبکہ17 میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت2کھرب7ارب78کروڑ74لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر73کھرب2ارب45کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو 21 کروڑ52 لاکھ51ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔ میپل لیف، ہیسکول پٹرول،بینک آف پنجاب، یونٹی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی فوڈز،ٹی آر جی،،ڈی جی خان سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اورفوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا700روپے کے اضافے سے92ہزار300روپے ہوگیا۔ گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20ڈالر اضافہ ہوا۔دس گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے79132روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 857روپے پرمستحکم رہی۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.45روپے سے گھٹ کر154.25روپے اورقیمت فروخت154.55روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید 169.70 روپے،برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید196.50روپے سے گھٹ کر196روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید40.70روپے برقرار رہی۔یواے ای درہم کی قیمت خرید41.75روپے سے گھٹ کر41.70روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ