فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائر درخواست،سماعت2 اپریل تک ملتوی

    فریال تالپور کی نااہلی کیلئے دائر درخواست،سماعت2 اپریل تک ملتوی

  



اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر پی ٹی آئی سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر فریال تالپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سنے بغیردرخواست بحال کی گئی، درخواست کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ بینچ کے سربراہ نے کہا آپ جان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں،ابھی درخواست دیں ہم فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ فریال تالپورکے وکیل نے مزید تیاری کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی۔

فریال تالپور

مزید : صفحہ آخر