انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت سے26 مارچ تک جواب طلب

      انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت سے26 مارچ تک جواب طلب

  



اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے2 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت کو نوٹس جاری کر رکھا تھا، پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیکر نوٹس خارج کر دیا۔

چودھری شجاعت

مزید : صفحہ آخر