اسد عمر سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  اسد عمر سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں اقتصادی، ثقافتی،اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن، ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہاکہ برطانیہ پاکستان میں صاف توانائی، صحت، اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان معیشت کے نئے شعبوں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات اور ہنر سازی میں برطانوی تعاون کا خواہاں ہے، اصلاحات کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔اسد عمرنے کہاکہ آئی ایم ایف اصلاحات کے نتیجے میں پاکستانی معیشت کو استحکام حاصل ہوا، مستقبل قریب میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہو گی۔اسد عمر نے کہاکہ سی پیک کے دوسرا مرحلہ میں برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بہترین موقع میسر ہونگے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -