پاکستان منشیات کے درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے پرعزم، شہریار

    پاکستان منشیات کے درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے پرعزم، شہریار

  



اسلام آباد/ویانا(آئی این پی) وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان منشیات کے درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،سمگلنگ کے خاتمے اور انسداد منشیات کیلئے مؤثر کردارادا کر رہے ہیں، پاکستان سمیت کئی ممالک انسداد منشیات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں بتایاکہ پاکستان کی سربراہی میں ویانا میں انسداد منشیات کمیشن کا 63واں اجلاس ہوا جس کے افتتاحی سیشن سے پاکستان کے مندوب منصور احمد نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کی مہم تیز کرے،رکن ممالک مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مؤثر کردارادا کریں۔اس موقع پر وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان منشیات کے درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،سمگلنگ کے خاتمے اور انسداد منشیات کیلئے مؤثر کردارادا کر رہے ہیں، پاکستان سمیت کئی ممالک انسداد منشیات کی جنگ لڑ رہے ہیں

شہریار

مزید : صفحہ آخر