ایل ٹی سی بسوں کا سکریپ فروخت نہیں کیا خبر یں بے بنیاد، حماد اظہر

ایل ٹی سی بسوں کا سکریپ فروخت نہیں کیا خبر یں بے بنیاد، حماد اظہر

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ ایل ٹی سی کی بسیں ان کی ملکیتی ملز کو سکریپ کے بھاؤ فروخت کی گئیں۔ اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے مذکورہ خبر کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں یا میری ملز مذکورہ معاملے میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے اس لئے مذکورہ خبریں جھوٹ پر مبنی ہے۔

حماد اظہار

مزید : صفحہ آخر