سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت؟ مزید دلائل طلب

    سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت؟ مزید دلائل طلب

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے سے متعلق دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کی بابت مزید دلائل طلب کرلئے،فاضل جج نے دوران سماعت استفسار کیا کہ بتایا جائے درخواست گزار کس طرح متاثرہ فریق ہے،جس پر درخواست گزار شہری کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ درخواست گزار کے حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کو منفی انداز میں سوشل میڈیا وائرل کیاگیا،اس پراپیگنڈہ سے ڈیم کے منصوبہ کونقصان پہنچ رہا ہے۔

سوشل میڈیا

مزید : صفحہ آخر