امیدوار کی اہلیت کا جائزہ لینے کی بجائے اپیل کیوں دائر کر دی؟ آئی جی پنجاب وضاحت کیلئے طلب

        امیدوار کی اہلیت کا جائزہ لینے کی بجائے اپیل کیوں دائر کر دی؟ آئی جی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کانسٹیبل کی بھرتی کا جائزہ لینے کے عدالتی حکم کے خلاف آئی جی پنجاب کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیل کوبادی النظر میں غیر ضروری قراردیتے ہوئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے آئی جی پنجاب کی اپیل پر سماعت کی،جسٹس شاہد وحید نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ عدالت نے آئی جی کو درخواست گزار ندیم احمدکی کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی کے معاملہ کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا،آئی جی نے امیدوار کی اہلیت کا جائزہ لینے کی بجائے اپیل کیوں دائر کر دی؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی پنجاب خود ہیش ہوکر وضاحت کریں کہ ان کی طرف سے غیر ضروری اپیلیں کیوں دائر ہورہی ہیں،کیوں نہ دائر ہونے والی اپیل کا خرچہ آئی جی پنجاب سے وصول کرنے کا حکم دیا جائے، اس کیس کی مزید سماعت 12مارچ کو ہوگی۔

اہلیت کا جائزہ

مزید : صفحہ آخر