سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، 2دنوں میں 128مقدمات نمٹا ئے گئے

      سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، 2دنوں میں 128مقدمات نمٹا ئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دودنوں میں 128مقدمات نمٹا دیئے گئے،سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے 27اور 28فروری کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالتی امورنمٹاتے ہوئے128مقدمات کے فیصلے کئے۔اعلامیہ کے مطابق ان دو دنوں میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 148مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں سے 128 کا فیصلہ کیا گیا۔
128 مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -