ریلوے ملازمین کو ترقی نی دینے کیخلاف دائر درخواستیں محکمہ چیئرمین کو ارسال

  ریلوے ملازمین کو ترقی نی دینے کیخلاف دائر درخواستیں محکمہ چیئرمین کو ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز کے ملازمین کو 2015 ء سے حکومتی پالیسی کے تحت اپ گریڈ نہ کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت نے درخواستیں چیئرمین پاکستان ریلوے کو بھجوا دیں،قیوم مظہرسمیت 11ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو حکومتی پالیسی کے باوجوداپ گریڈ نہیں کیاجا رہا،ملازمین کو سینئر ہونے کے باوجود ترقی نہیں دی جارہی جبکہ متعلقہ افسروں کو درخواستیں بھی دیں تاہم شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ ملازمین کو 2015ء سے اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔

ملازمین ترقی

مزید : صفحہ آخر