قتل میں ملوث ملزمہ کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

        قتل میں ملوث ملزمہ کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ راشدہ بیگم کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس ملک شہزاد احمدخان نے ملزمہ راشدہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی،ملزمہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ملزمہ نے 25جون 2019ء کو اپنے شوہرکے اغوا ء کا مقدمہ درج کرایا تھاتاہم تھانہ لٹن روڈ پولیس نے ملزمہ کے دیور سے ساز باز کر کے مدعی کوہی اغوا اور قتل کے مقدمہ میں ملوث کردیا،دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظورکرلی۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر