شوکازنوٹس جاری کرنے کیخلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار

  شوکازنوٹس جاری کرنے کیخلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوشوکازنوٹس جاری کرنے کے خلاف دائردرخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔درخواست گزار مطیع اللہ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسے مس کنڈیکٹ کے الزام میں محکمے کی جانب سے بلاجواز برطرفی کا شوکاز نوٹس جاری کیاگیا جبکہ شوکاز نوٹس سے قبل کسی قسم کی انکوائری نہیں کی گئی،عدالت نے قراردیا کہ درخواست گزارپہلے شوکازنوٹس کا جواب داخل کرے،شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست براہ راست قابل سماعت نہیں۔
شوکاز نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -