آئی جی پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست خارج

    آئی جی پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ پولیس میں ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی بھرتی کے معاملہ پرآئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس شاہد کریم نے شیرازخان کی درخواست پرسماعت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی پیش ہوئے،اے آئی جی لیگل نے عدالت کوآگاہ کیاکہ عدالتی حکم پرعمل درآمد کردیاگیا ہے،درخواست گزاربھرتی کے معیار پرپورا نہیں اترتا،اے آئی جی لیگل نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کی جائے،آئی جی کی طرف سے بتایا گیا کہ گورنر اور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہوچکاہے، جس کے بعد عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
درخواست خارج

مزید :

صفحہ آخر -