بیکن ہاؤس اے لیول کی طالبات کالاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ

  بیکن ہاؤس اے لیول کی طالبات کالاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ

  



  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بیکن ہاؤس کی اے لیول کی طالبات نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا،اس موقع پرانہوں نے عدالتی کارروائی میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا،بیکن ہاؤس کی طالبات نے مہوش انصار اور رضا علی کی قیادت میں ہائیکورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، وفد کو ہائیکورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا،طالبات کوعدالتی طریقہ کار اور قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی،طالبات نے عدالتی سماعت و کارروائی بارے وکلاء سے سوالات بھی پوچھے،طالبات کا کہناتھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت دیکھ کرانہیں خوشی ہوئی ہے۔

طالبات،دورہ

مزید : صفحہ آخر