اے جی آفس کو بارانتخابات میں میرے خلاف استعمال کیا گیا: صدر لاہور ہائیکورٹ بار

اے جی آفس کو بارانتخابات میں میرے خلاف استعمال کیا گیا: صدر لاہور ہائیکورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار کے نومنتخب صدر چودھری طاہرنصر اللہ وڑائچ نے کہاہے کہ اٹارنی جنرل لاہور آفس کو بارانتخابات میں میرے خلاف استعمال کیاگیا اوروہاں سے میرے خلاف بھرپورالیکشن مہم چلائی گئی ا س کے باوجود میں منتخب ہواتاہم انصاف لائیر ز فورم کے چیئرمین سینیٹربیرسٹرسید علی ظفر اور ان کی ٹیم نے میری بھرپور حمایت کی،اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی عطا کی،میں وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے کام کروں گااور وکلاء سے کئے گئے وعدے نبھاؤں گا۔دریں اثناچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے ساتھ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، چیف جسٹس نے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پرمبارکباد دی۔ ملاقات میں بار اور بنچ کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے اور جلد و معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے اجتماعی کوششوں کا اعادہ کیا گیا، بار عہداروں نے سائلین اور وکلاء کی سہولیات کے لئے عدالت عالیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کوسراہاجبکہ انصاف کی جلد فراہمی کے لئے اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس سے قبللاہورہائیکورٹ بارکے نومنتخب صدر طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگرعہدیداروں کی لاہورہائیکورٹ آمد کے موقع پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیاوکلاء نے نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے اورمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔سابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری،ممبران پاکستان بار کونسل احسن بھون،اعظم نذیر تارڑ،رہنماء پاکستان ٹیکس بار محسن ورک،سابق صدر ہائیکورٹ بارشفقت محمود چوہان سمیت دیگر وکلاء نے ان کا استقبال کیا، اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا،،نوجوان وکلاء نے نومنتخب عہدیداروں کے حق میں نعرے بازی کی۔
ملاقات،استقبال

مزید :

صفحہ آخر -