توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری زراعت پنجاب کو نوٹس جاری

        توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری زراعت پنجاب کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری زراعت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار احمد علی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ محکمے کی جانب سیدرخواست گزار پرغیرقانونی بھرتیوں کاالزام لگا کر نوکری سے نکال دیا گیا،جس پردرخواست گزار نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت عالیہ نے درخواست گزارکو نوکری پربحال کردیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود محکمہ درخواست گزار کوانکوائری رپورٹ نہیں دے رہا،سیکرٹری زراعت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر