بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک، قائداعظم کا وژن درست ثابت، سیاسی جماعتیں
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ میں قائدایوان سینیٹر شبلی فراز، قائدحزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق،چیئرمین خارجہ امور کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید،میاں رضا ربانی،سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف جو کچھ ہو رہا ہے اس کے تناظر میں قائداعظم ؒکا وژن درست ثابت ہوا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قرارداد پاکستان کے 80 سال مکمل ہونے پر بانی پاکستان قائد اعظم ؒمحمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ قائداعظم ؒکا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں،قائد اعظمؒ نہ آتے تو پاکستان کبھی نہ بنتا،قائد اعظم ؒکی جدوجہد سے غلامی سے نجات اور آزاد ریاست ملی، قرارداد لاہور سے اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور ہواجبکہ قرارداد میں اقلیتوں کو مکمل حقوق فراہم کرنے کی بات کی گئی۔
سیاسی جماعتیں