پی آئی اے کاڈھائی سال بعد امریکہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ

پی آئی اے کاڈھائی سال بعد امریکہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ

  



نیویارک (آن لائن) پی آئی اے کا اسلام آباد سے نیویارک کیلئے براہ راست ہفتہ وار2 پرواز یں شروع کرنے کا فیصلہ، ہوم لینڈسکیورٹی کی منظوری کے بعد قومی ایئرلائن ایک بار پھر امریکہ کے لئے پروازوں کا آغاز کررہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے ڈھائی سال بعد پی آئی اے منقطع پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا جس کا اعلان ایئرلائن کے موسم گرما کے شیڈول میں کر دیا گیا ہے حتمی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا، امید ہے اسلام آباد سے پہلی پرواز کا آغاز رمضان مبارک میں کیا جائیگا،ابتدائی طور پر اسلام آباد سے منگل اور ہفتہ کے روز بوئنگ 777 کی براہ راست پرواز روانہ ہوا کریگی مزید طیاروں کے حصول کے بعد پروازوں کی تعداد بڑھا دی جائیگی۔

پی آئی اے

مزید : صفحہ آخر