آمدن سے زائداثاثے بڑھنے کی رپورٹس بے بنیاد ، جہانگیر ترین

  آمدن سے زائداثاثے بڑھنے کی رپورٹس بے بنیاد ، جہانگیر ترین

  



اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے موجودہ دور حکومت میں آمدن سے زائد اثاثے بڑھنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،اپنے ایک وضاحتی بیان میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کمپنی جے ڈی ڈبلیوکے کل ریونیو کوان کی ذاتی آمدن ظاہر کر کے پیش کیا گیا ہے جو بالکل نامناسب اور حقائق کے برعکس ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں ان کمپنیوں کی سالانہ آمدن 57 ارب تھی جبکہ2019 میں کم ہو کر 48 ارب روپے رہ گئی،ان کمپنیوں کے اثاثے اور آمدن میرے ذاتی اثاثے نہیں،میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں، انہوں نے کہا کہ جے ڈی ڈبلیو کے دیگر افراد بھی ان کی کمپنیوں کے شیئرز رکھتے ہیں اسلئے کمپنیوں کی آمدن اوراؔضافے کو ان کی ذاتی آمدن کسی بھی صورت تصور نہیں کیا جاسکتا، واضح رہے کہ میڈیارپورٹس میں کہا گیا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں جہانگیر ترین کے اثاثوں کی مالیت 37ارب سے بڑھ کر 57ارب روپے ہوگئی ہے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ آخر