71 مجرموں کی بریت کیخلاف اپیل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ارسال

71 مجرموں کی بریت کیخلاف اپیل چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ارسال

  



اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 71ملزموں کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی اپیل پر سماعت،عدالت نے مقدمہ تین ممبر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے، معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آ ج تین ممبر بینچ نہیں،دو ممبر بینچ اس کیس کو نہیں سن سکتا، ملزموں کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری معلومات کے مطابق کبھی سپریم کورٹ نے بریت کے حکم کو معطل نہیں، عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ملزم کی بریت کا فیصلہ معطل کیا گیا ہے،ملزمان بری ہونے کے باوجود جیل میں ہیں، بغیر سنے سپریم کورٹ بھی ایسا حکم نہیں دی سکتی تھی،وزارت دفاع کی اپیل تو قابل سماعت بھی نہ تھی۔ ڈیڑھ سال سے ملزمان جیل میں ہیں،عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

بریت اپیل

مزید : صفحہ آخر