افغان مہاجرین کا پہلا خاندان اضا خیل رجسٹر یشن سینٹر سے وطن روانہ

افغان مہاجرین کا پہلا خاندان اضا خیل رجسٹر یشن سینٹر سے وطن روانہ

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی دوبارہ شروع ہو گئی،افغانستان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے پہلا خاندان افغانستان کیلئے روانہ ہو گیا۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے افغان کمشنر ایٹ کے تعاون سے اضاخیل پایان میں رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا ہے جس میں نادرا، افغان کمشنر ایٹ اور یو این ایچ سی آر کے دفاتر قائم کر یئے گئے ہیں۔افغان مہاجر سہیل خان کا چھ افراد پر مشتمل پہلا خاندان افغانستان روانہ ہو گیا۔یو این ایچ سی آ ر کے ترجمان قیصر خان آفرید ی کے مطابق رضاکارانہ واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہے گا۔افغانستان پہنچے پر افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر دیئے جائیں گے۔ڈائریکٹر سلوشن اسٹریٹجی اینڈ ری پیٹری ایشن فضل ربی کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہے گا۔

افغان مہاجرین

مزید : صفحہ آخر