اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 13پروازیں منسوخ،2تاخیرکاشکار

        اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 13پروازیں منسوخ،2تاخیرکاشکار

  



لاہور(این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 13پروازیں منسوخ جبکہ2پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پرواز میں سعودیہ ایر لائن کی مدینہ شریف جانے والی پرواز 3883، سعودی گلف کی دامام جانے والی پرواز 158،ماہان ایر کی تہران جانے والی پرواز 1194، ایر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401،گلف ایر کی بحرین جانے والی پرواز 765، سرین ایر کی کراچی جانے والی پرواز 523،ماہان ایر کی تہران سے آنے والی پرواز 1195، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264، سعودی گلف کی دامام سے آنے والی پرواز 157، ایر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402، گلف ایر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764،سرین ایر کی کراچی سے آنے والی پرواز 522منسوخ ہوئی جبکہ سرین ایر کی کراچی جانے والی پرواز 525،اورسرین ایر کی کراچی سے آنے والی پرواز 524تاخیر کاشکارہوئی۔جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسا منا کرنا پڑا۔

پروازیں منسوخ

مزید : صفحہ آخر