تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،سعید غنی

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،سعید غنی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دو ہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایران سے واپس آنے والے افراد کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے، زیارتوں سے واپس آنے والوں میں زیادہ ترکاتعلق سندھ سے ہے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے دو ہفتوں کی ضرورت ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دوہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔خیال رہے پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد چار ہونے پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں، سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند رکھے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا سندھ بھرتمام کوچنگ سینٹرزبھی13مارچ تک بندرہیں گے۔وزیر اعلی سندھ نیتمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کیاحکامات پر عمل کرناہوگا۔

مزید : صفحہ اول