شاہد خاقان،احسن اقبال اور مریم اورنگزیب 5مارچ کو کراچی پہنچیں گے

شاہد خاقان،احسن اقبال اور مریم اورنگزیب 5مارچ کو کراچی پہنچیں گے

  



کراچی (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب جمعرات 5مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔مسلم لیگ (ن) سندھ نے مرکزی رہنماؤں کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جمعرات کو کراچی پہنچیں گے۔ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہوں گی۔مرکزی رہنماؤں کے استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن)سندھ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ان رہنماؤں کے استقبال کے لیے پارٹی کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ،جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل،سینئر نائب صدر علی اکبر گجر کی قیادت میں قافلہ کراچی ایئرپورٹ روانہ ہوگا۔نائب صدور ایاز آفریدی،امان آفریدی،نجیب اللہ نیازی،صدر ضلع غربی سعید آفریدی،جنرل سیکرٹری رانا محمد وارث اور سیکرٹری اطلاعات عبدالحمید بٹ بھی استقبالی قافلے میں شریک ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کراچی میں کارکنوں سے خطاب کے علاوہ میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

مزید : صفحہ اول