سندھ اسمبلی: اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرادی

سندھ اسمبلی: اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرادی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سندھ اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔ ریکوزیشن میں کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن اور قلت آب کو ایوان میں زیر بحث لایا جانے سمیت 16 نکاتی ایجنڈا دیا گیاہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیزجی جی، سدرہ عمران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ اول