کرونا وائرس کیخلاف شہباز شریف کی خدمات لی جائیں، پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد

کرونا وائرس کیخلاف شہباز شریف کی خدمات لی جائیں، پنجاب اسمبلی میں جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہپاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ وبا تیزی سے پھیلی رہی ہے۔ فوری ایکشن ہی اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔قرارداد کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کرونا وائرس پر عملی اقدامات کی بجائے نمائشی انتظامات کر رہی ہے، جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

قرارداد

مزید :

صفحہ اول -