میٹرک امتحان‘ سوالیہ پیپر قبل از وقت آوٹ ہونیکا انکشاف

      میٹرک امتحان‘ سوالیہ پیپر قبل از وقت آوٹ ہونیکا انکشاف

  



ملتان (سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈملتان کے زیر اہتمام جاری میڑک سالانہ امتحان کے سوالیہ پرچے امتحانی مراکز میں سے قبل از وقت آؤٹ ہونے کی شکایات سامنے آگئیں، گزشتہ روز میٹرک امتحان کا سب سے اہم پرچہ ریاضی کا حصہ معروضی اور انشائیہ واٹس ایپ گروپس میں وائرل ہو گئے جبکہ سوالیہ پرچے ایک مخصوص وقت سے قبل امتحانی مراکز سے باہر جانے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

پر پاپندی عائد ہوتی ہے، ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان میں ایک مافیا پرچے آؤٹ کرنے میں ملوث ہے جبکہ امتحانی مراکز سے قبل از وقت سوالیہ پرچے بذریعہ واٹس ایپ آؤٹ کرکے بھی ناجائز ذرائع نقل کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں، ریاضی کا پرچہ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو واٹس ایپ گروپس پر 5 سے 10 منٹ بعد وائرل ہوگیا۔ اسی طرح سبجیکٹو پرچہ بھی سوا نو بجے باہر آگیا حالانکہ ہاف ٹائم سے قبل امیدواروں کو امتحانی مرکز سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ایسے میں سوالیہ پرچے قبل از وقت امتحانی مراکز سے باہر لیک ہونے کے واقعات سے کئی سوالیہ نشان جنم لے رہے ہیں،اس ضمن میں تعلیمی افسران کی جانب سے امتحانی سوالیہ پرچے لیک ہونے کا واقعہ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان کے نوٹس میں لایاگیا جس پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ مسز شمیم اختر نے موقف اختیار کیا کہ پرچے آؤٹ ہونے کی بات میں صداقت نہیں‘ امتحانی مراکز میں پرچہ بنڈل اوپن ہونے کے بعد واٹس ایپ پر شئیر ہواہے۔

پیپر

مزید : ملتان صفحہ آخر