حکومت تمام اداروں کی کارکردگی مانیٹر کررہی ہے‘ ندیم محبوب

    حکومت تمام اداروں کی کارکردگی مانیٹر کررہی ہے‘ ندیم محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی طورپر کوشاں ہے پنجاب بھر میں محکمہ ہاوسنگ کے زیر انتظام تمام محکمے اپنے اپنے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ حکومتی کاوشوں کے ثمرات عوام تک جلد از جلد پہنچا کر انہیں بنیادی سہولیات سے مستفید کیا(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

جاسکے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے پبلک سروسز کے محکمے اپنی سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب بھر کی ڈویلپمنٹ اتھا رٹیز، واسا پی ایچ اے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سربراہان، افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملتان سے ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان آغا محمد علی عباس، ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو،ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخ منیر احمد،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نذیر احمد چغتائی، و دیگر افسران شریک تھے ویڈیو لنک کانفرنس میں ترقیاتی سکیموں کی کارکردگی،فنڈز کے استعمال، محکمانہ انکوائریوں,زیر التوا پنشن کیسز اور آڈٹ پیروں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اس دوران ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان آغا محمد علی عباس نے اے ڈی پی سکیموں اور دیگر امور سے متعلق سیکرٹری ہاؤسنگ کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو نے بھی واسا کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور بارے سیکرٹری ہاؤسنگ کو رپورٹ پیش کی۔
ندیم محبوب