ڈیرہ‘ یونین کونسل 15میں ترقیاتی پراجیکٹ کا افتتاح‘ لوگوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے‘ زرتاج کا تقریب سے خطاب

      ڈیرہ‘ یونین کونسل 15میں ترقیاتی پراجیکٹ کا افتتاح‘ لوگوں کو ہر ممکن ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) یونین کونسل 15 رفیق احسن ٹاؤن میں گلیاں ٹف ٹائل کرنے کا افتتاح کیا اس موقع پر سردار شریف خان لغاری،سردار اعجاز خان لغاری،(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ،حسین نیازی،ہاشم گاڈی،شہزاد کھوسہ،ملک خادم حُسین ڈھولن،رمضان خان جیالہ،حاجی بلال ہوتانی،حافظ شفیع نمبر دار،یاسر کھوسہ،یسین خان علیانی بھی موجود تھے زرتاج گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں سوئی گیس‘ سڑکو ں‘ سیوریج‘ صحت‘ تعلیم سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ حلقے کی ترقی کیلئے خصوصی طو ر پر گرانٹ منظور کروائی ہے اور جہاں سے ممکن ہوا تمام وسائل اور توانائیاں فنڈز اور وسائل لیکر حلقے کی ترقی پر خرچ کرینگے حلقے کے عوام سے مکمل رابطے میں ہیں اوریہاں کے عوام کے مسائل کا مکمل طور پر ادراک ہے۔ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور مقررہ وقت کے اندر منصوبو ں کو مکمل کیا جائے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر