نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ‘ 2019ء میں 10 ارب سے زائد کا پریمیم‘ مزید اضافے کی پلاننگ

نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ‘ 2019ء میں 10 ارب سے زائد کا پریمیم‘ مزید اضافے کی ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ(این آئی سی ایل) نے سال2019ء میں ریکارڈ 10 ارب سے زائد پریمیم حاصل کر لیا ہے۔این(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

آئی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں مشکل حالات میں گھرے ادارے این آئی سی ایل نے بہتر پالیسیوں اور بہتر انتظامی فیصلوں کے باعث حکومت پاکستان کی واحد جنرل انشورنس کمپنی نیشنل انشورنس کمپنی نے گزشتہ برس ریکارڈ 10 ارب روپے سے زائد کا پریمیم حاصل کیا۔ این آئی سی ایل کی مینجمنت کے مطابق این ا?ئی سی ایل نے گزشتہ برس ایک نیا سنگ میل عبور کیا، 2018ء میں ادارے کا انڈر ریٹنگ پریمیم 7 اعشاریہ ایک ارب تھا جو 2019ء کے آخر میں 41 فیصد بڑھتے ہوئے 10 ارب سے زائد تک پہنچ گیا۔ اب قائم مقام چیف ایگزیکٹو اور بورڈ آف ڈائریکٹر نے موجودہ برس کے نیا بزنس پلان اور روڈمیپ تیار کرلیا ہے جس سے قوی امید ہے کہ پریمیم میں مزید خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ موجودہ بورڈ ا?ف ڈائریکٹرز کی ذاتی کاوشوں سے 2015ء سے 2018ء کے زیرالتوا آڈٹ کو بھی آڈٹ کروا لیا گیا ہے جو کے جلد فاینل کر لیے جانگے۔ جبکہ این ا?ئی سی ایل چند وفاقی اداروں میں ایک ہے جہاں سب دفتری دستاویزات پیپر لیس یعنی کاغذوں کے بجائے کمپیوٹر ویب سائٹ پر انجام دیئے جاتے ہیں۔این ائی سی ایل کو امید ہے کے اس سال انویسٹمنٹ پرافٹ بھی بڑھے گا۔ این ا?ئی سی ایل نے ملازمین کے معاملات جو تعطل کا شکار تھے انکو بھی کامیابی کے ساتھ حل کردیا ہے۔

انشورنس

مزید : ملتان صفحہ آخر