ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا جیل کا دورہ‘ 2قیدی رہا کرنیکا حکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا جیل کا دورہ‘ 2قیدی رہا کرنیکا حکم

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسن چوہان نے سینئر سول جج وہاڑی محمد قذافی بن زائر اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

وہاڑی محمد ندیم اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اندرون جیل مختلف بارکوں کا دورہ کیااسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی تھے۔ انہوں نے جیل کی سیکورٹی اورصفائی و ستھرائی کے معیار کو بھی تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر جج نے 02 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر