عالمی برادری بھارتی مسلمانوں کو ہندو مظالم سے بچائے‘ ڈاکٹر صفدر ہاشمی

        عالمی برادری بھارتی مسلمانوں کو ہندو مظالم سے بچائے‘ ڈاکٹر صفدر ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمان امید بھری نظروں سے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عالمی برادری بھارتی مسلمانوں کو ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار داد کرے۔عالمی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

برادری بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی چیخ و پکار کو سنے۔ مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کر کے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ ہماری حکومت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم رکوانے کے لئے مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرے۔ او آئی سی بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائے۔ بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج کیا جائے۔ بھارت کی سنگین صورت حال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے دہلی سرکار کی سرپرستی میں مسلمانو ں کے قتل عام اور مسلم بستیوں کو آگ لگانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں چودھری خالد منیر ایڈووکیٹ،مولانا عبدالوحید اختر،مولانا حافظ محمد اسلم،مرزا تنویراحمد،عمران ثاقب،چودھری محمد امین، عبدالرحمن حیدری،شیخ اسرار حسین،شیخ قیصر اقبال، عبید بڈانی،عبد الواجد،شیخ منظور الہی، اسد منیر،شیر افضل،رانا سلیم اللہ، اقبال قریشی، ڈاکٹر عبداللہ احمد، رضوان مجید، عبدالستار جاوید انصاری، عرفان عرشی ودیگر سینکڑوں ارکان وکارکنان نے شرکت کی۔

مظالم

مزید : ملتان صفحہ آخر