ملتان‘ وارداتوں میں تیزی‘ پولیس بدستور غائب‘ متاثرین کا احتجاج

        ملتان‘ وارداتوں میں تیزی‘ پولیس بدستور غائب‘ متاثرین کا احتجاج

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے سبزواری ٹاون میں حاجی اشتیاق سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی دو ہزار اور(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

موبائل لیگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے شمس آباد کالونی میں سلمان شریف سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،نقدی1100اور دوموبائل چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ ایریا میں انگلینڈ میں مقیم عبدالجبار کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوکر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی3لاکھ سمیت 6تولہ طلائی زیورات لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بابر چوک کے قریب محمد سردار سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی 20ہزار روپے اور قیصر سے 60 ہزار روپے چھین لئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں کار سوار ڈاکوو?ں نیمحمد نواز کی بیٹری کی دکان سے اڑھائی لاکھ مالیت کی پلیٹس اور آٹھ ہزار چھین لئے مظفر آباد کے علاقے موضع جھکڑ پوروقار احمد سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل مالیت 60ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے مخدوم پور محمد اویس سے چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر بیل، نقدی مالیت 1لاکھ80ہزار لیگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقیاشرف آباد محمد بابر سے دو مسلح ڈاکو نے دو موبائل، نقدی مالیت 3لاکھ33ہزار چھین کرلیگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے لکڑمنڈی شیخ ارسلان کی موٹرسائیکل، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد غلام شبیر کے ہوٹل سے ایل سی ڈی ودیگر سامان مالیت 1لاکھ16ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے بستی پریڑاں محمد کالد کے گھر سے نقدی، زیورات مالیت1لاکھ20ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 9ایم آر محمد رشید کیگھر سے نقدی 1لاکھ،سارے تین تولہ سونا، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد ریاض کی دوکان سے دو بکرے مالیت 25ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد عرفان کی دوکان سے ایل سی ڈی ودیگر سامان مالیت92ہزار جبکہ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے نورین شہزاد کے آفس سے رقم 80ہزار روپے چوری ہوگئے۔ جبکہ متاثرین نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر