ویٹرن انجینئرز فورم کی ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برادری

  ویٹرن انجینئرز فورم کی ایگزیکٹو کونسل کی تقریب حلف برادری

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر ویٹرن انجینئرز فورم انجینئر ممتاز احمد خان نے کہا کہ ویٹرن انجینئرز فورم تمام انجینئر محکموں کے سینئر انجینئرز پر مشتمل ایک ایسا ادارہ ہے جس کا اولین مقصد ملک و قوم کو شعبہ انجینئرنگ سے متعلقہ مسائل مثلا پانی کی کمی،نئے ڈیمز،صوبوں میں پانی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

کی تقسیم،بھارتی آبی جارحیت،بجلی اور گیس کے بحران،ڈرینج کے مسائل وغیرہ پر حکومت اور پالیسی سازوں کو اپنی سفارشات پیش کرنا اور انجینئرنگ سے متعلق محکمہ جات واپڈا،آبپاشی،پبلک ہیلتھ،گیس،ہائی ویز اینڈ بلڈنگز کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دینا ہے اور انجینئرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ویٹرن انجینئرز فورم کی ایگزیکٹو کونسل کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر عامر اعجاز نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا۔انجینئرز ممتاز احمد خان نے صدر،انجینئر خالد محمود نائب صدر،مرزا محمد اشرف جنرل سیکرٹری،رانا محمد طفیل انفارمیشن سیکرٹری،چوہدری منظور حسین فنانس سیکرٹری،میاں نثار اکبر ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ہمایاں خان سدوزئی،ملک انعام الرحیم اوررانا اختر حسین نے بطور ممبر حلف اٹھایا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عامر اعجاز نے اپنے خطاب میں نئے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سینئر انجینئرز اپنے وسیع تجربہ کی بنا پر شعبہ انجینئرنگ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی اپنے تدریسی پروگراموں میں سینئر انجینئرز کے تجربہ اور علم سے استفادہ کرنے میں خوشی محسوس کرے گی۔وائس چانسلر نے سینئر انجینئرز کو یونیورسٹی کے تدریسی پروگراموں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

حلف برادری

مزید : ملتان صفحہ آخر