ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کیلئے درخواست کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

  ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کیلئے درخواست کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹک ٹاک ایپ پرپابندی عائد کرنے کی درخواست پر سماعت، عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ جسٹس شاہد وحید کے روبروپیمرا نے اپنا تحریری جواب پیش کردیا،جواب میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ نہیں کرتا، الیکٹرانک میڈیا پر قابل اعتراض مواد چلا ہو تو درخواست گزار پیمرا سے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

رجوع کرے،پی ٹی اے کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کیس کی مزیدسماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

ٹک ٹاک ایپ

مزید : ملتان صفحہ آخر