بھارتی مسلمانوں کا قتل عام‘ ملتان میں مودی کیخلاف مظاہرہ‘ نعرے بازی
ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک امن پاکستان کے زیراہتمام ہندوستان میں مسلمان خواتین بزرگوں بچوں کے قتل عام اور گھروں مساجد مدارس مزارات پر وحشیانہ حملوں کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
خلاف چوک لوہاری گیٹ ملتان میں مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی نیکی مظاہرہ میں ظہیرالدین بابر محمد عظیم شہاب بلال گوپانگ حامداکرام رانا مہر حسین نون میڈم ثمینہ وحید سعدیہ شیخ محسن رضا تسلیم علی رضا قریشی معراج الدین قریشی کیعلاوہ دیگر معززین نے شرکت کی محمداشرف قریشی نیخطاب کرتے ہوئے کہا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم دراصل عالم اسلام کے خلاف صہیونی سامراجی سازش ہیں جس کو ناکام بنانے کے لیے ملت اسلامیہ کو بیدار ہونا ہوگا کیونکہ ہمارے حکمران مسلم اقلیتوں اور اپنے شہریوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکے ہے ان سے کسی خیر کی توقع نہیں کشمیری مظلوم عوام کے خلاف بھارتی ظلم و تشدد سات ماہ سے زیادہ ہوچکا ہے اور وہاں معاشی اقتصادی کے علاوہ خوراک کے مسائل پیدا ہوچکے ہیں کشمیری بیماریوں امراض کا شکار ہیں ہندوستان میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا دہلی سمیت تمام بڑے شہروں میں لوگ کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں جو کچھ میڈیا اور دنیا کو دکھایا گیا ہے حالات اس سے زیادہ سنگین ہے انیس سو سینتالیس کے دکھ تکلیفیں زخم تازہ ہو چکے ہیں بھارتی حکومت اور قیادت نیجو ظلم روا رکھا ہے اسکا کا بدلہ لیا جائے گا۔
مظاہرہ